Slideshow Image Script

Sunday, December 1, 2013

ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے ہیرو پال واکر ٹریفک حادثے میں ہلاک

کیلی فورنیا: ہالi ووڈ کے نامور اداکار اور بلاک بلسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیورسی کے ہیرو پال واکرامریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ ہالی ووڈ اداکار پال واکر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے عللاقے سانتا کلا ریتا میں اپنے دوست کی گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی اور اداکار اور ان کا دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد پال واکر کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ جب  جائے حادثہ پر پہنچے تو گاڑی میں آگ لگی ہوئی تھی اور اس میں 2 افراد کی لاشیں پڑی تھیں، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابھی حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
ہالی ووڈ اداکار نے 1986 میں فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا اور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سے شہرت حاصل کی۔ ان کی مشہور فلموں میں ٹیکر، وہیکل 19 اور فلیگ آف اوور فادر شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment


Popular Posts